7 ستمبر، 2026، 12:30 PM

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں شدید کمی، روزانہ صرف 10 جہاز گزر رہے ہیں

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں شدید کمی، روزانہ صرف 10 جہاز گزر رہے ہیں

امریکہ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ 10 دن میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی اوسط تعداد مئی کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز سے گزرنے والی کشتیوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری آمدورفت کے اعداد و شمار فراہم کرنے والی کمپنی کپلر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 10 دن کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی اوسط تعداد مئی کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کپلر کے مطابق اس عرصے میں روزانہ اوسطا صرف 10 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہفتے کے روز صرف 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 6 رہی۔

کپلر کے مطابق گزرنے والے زیادہ تر جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے مقرر کردہ راستہ اختیار کیا۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے اور خلیج فارس سے عالمی منڈیوں تک تیل اور دیگر اشیا کی ترسیل میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

News ID 1941195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha